ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ

ایف پی سی سی آئی نے وزیر اعظم شہبازشریف سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے وزیر اعظم کا شہبازشریف کو خط لکھا ہے جس میں شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔ شرح سود میں اضافہ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اور چیمبرز صنعتی پہیہ تیز کرنے کا وعدہ کریں۔ آئندہ مانیٹری پالیسی میں کچھ نہ کچھ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے صنعت کاروں اور تاجروں سے مصنوعی مہنگائی کی شرح میں کمی میں حکومت کا ساتھ دینے کی درخواست کی ہے جس پر انہوں نے حکومت کو مہنگائی کمی کا یقین دلایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کاروبار چلانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں