سابق صدر رفیق تارڑ کا انتقال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہارِ تعزیت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سابق صدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدرِ مملکت محمد رفیق تارڑ کے انتقال کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے لواحقین کیلئے دعا کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صدرِ مملکت محمد رفیق تارڑ علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 92 سال تھی۔انتقال کی تصدیق سابق صدر کے اہلِ خانہ نے کی۔سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ کافی عرصے سے علالت کے باعث زیرِ علاج تھے۔ ان کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں