سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام جاری

وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں جاری ہیں، گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشنز ٹریفک کیلئے بحال کر دئیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم بحالی کے کاموں کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے، رپورٹ کے مطابق ایم 8 وانگو ہلز کے مقام سے لینڈ سلائڈنگ کلئیر کر دی گئی ہے جبکہ ایم 8 موٹروے بحال ہونے سے گوادر، آواران، خضدار اور رتوڈیرو کیلئے ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں