فیفا ورلڈ کپ 2022: پاک فوج کا دستہ قطر روانہ

پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوگیا ہے۔

پاکستان آرمی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی۔

اس ضمن میں 8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔

قطر حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی اور اِس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے 4 رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان آرمی کا یہ دستہ پاکستان آرمی کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 نومبر دسمبر میں قطر میں کھیلا جانا ہے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 نومبر کو جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

قطر پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں