فیروز خان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان گزشتہ چند ہفتوں سے مسلسل تنقیدوں کی زد میں ہیں۔

یکے بعد دیگر شدت پسند کرداروں میں جان ڈالنے والی، ہٹ پرفارمنس دینے والے فیروز خان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایسی ہی ہیں۔

کیوں کہ حال ہی میں ان کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے بھی یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ چار سالہ شادی کے دوران اکثر انہیں جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

گوکہ اداکار نے اس الزام کی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن گزشتہ چند روز سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اسلامک پوسٹس اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ طلاق کے بعد جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر وہ اپنی والدہ اور بہن کے ہمرا عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں بھی موجود تھے۔

وائرل ہونے والی ان تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ اور کہا جارہا ہے کہ فیروز خان اب خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں