مولانا فضل الرحمن کی ایم کیو ایم مرکز آمد، تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یو آئی ف اور  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بہادرآباد عارضی مرکز پہنچ گئے ہیں۔

بہادر آباد عارضی مرکز میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن کی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات جاری ہے۔

ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے اراکین اور مولانا فضل الرحمٰن کا وفد بھی موجود ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر پہنچنے پر صحافی کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن سے سوال کیا گیا کہ مولانا صاحب گھبرانا ہے یا نہیں گھبرانا؟ جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم تو گھبرانے والے نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال، تحریک عدم اعتماد پر گفتگو جاری ہے۔

اس سے قبل  ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر خالد مقبول صدیقی بہادرآباد پہنچے  تھے۔ کنونیر خالد مقبول سے ایک صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ مولانا کیا پیغام لارہے ہیں؟  آپ نے کیا فیصلہ کیا؟ جس کے جواب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مولانا آئیں تو معلوم ہوگا، فیصلہ قوم کو کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں