سابقہ اہلیہ پر تشدد کی خبروں پر فیروز خان کا بیان

معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے تشدد کے شواہد پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

گزشتہ دو دنوں سے علیزا پر تشدد کی کچھ تصاویر انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جس پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک کئی معروف شخصیات نے بھی فیروز کے خلاف سخت ردعمل دیا۔

تاہم اب اداکار نے خود اس پر خاموشی توڑی ہے اور تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تردید کی ہے۔

فیروز خان نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں کہا کہ میں خود پر لگنے والے اور سوشل میڈیا پر زیرِگردش بے بنیاد، جھوٹے، بدنیتی پر مبنی الزامات کی تردید کرتا ہوں، ان الزامات کی حقیقت میں کوئی حیثیت نہیں ہے، میں ان الزامات سے متعلق اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں