انگلینڈ کی دو خاتون کرکٹرز نے آپس میں شادی کرلی

انگلینڈ کی دو خاتون کرکٹرز نتالی اسکور اور کیتھرین برنٹ نے آپس میں شادی کرلی ہے۔

انگلینڈ کی عالمی کپ کی فاتح ٹیم کی دو خواتین کرکٹرز نتالی اسکور اور کیتھرین برنٹ اتوار کو نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

انگلینڈ کی خاتون کرکٹر نتالی نے اپنی شادی کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں انہیں شادی کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ کی جانب سے بھی انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہیں جبکہ انہوں نے اس موقع پر جوڑے کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ نے لکھا کہ ’شادی کے بندھن میں بندھنے والی کیتھرین برنٹ اور نیٹ اسکور کو ہماری جانب سے تہہ دل سے مبارکباد۔

سال 2019 میں نتالی نے کیتھرین کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے شادی کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ شادی کی تقریب میں کئی نامور خاتون کرکٹرز نے بھی شرکت کی ہے۔

واضح رہے کہ نتالی اور کیتھرین دونوں ہی 2017 میں بھارت کو شکست دے کر ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ ٹیم کا حصہ تھیں جبکہ یہ دونوں کھلاڑی سال 2022 میں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کرکے انگلینڈ کی رنر اپ ٹیم کا بھی حصہ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں