مارکیٹیں جلدی بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر کراچی کے تاجروں‌کا جواب

کراچی کے تاجروں نے بھی مارکیٹیں جلد بند کرنے کے فیصلے پر عمل سے انکار کردیا۔

صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا نے کہا کہ حکومتی فیصلے سے توانائی کا بحران کم نہیں ہوسکتا، حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید توانائی پیدا کرے۔

انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم کو پروموٹ کیا جائے اور ڈیوٹی ختم کرکے مقامی کمپنیز کو پروموٹ کیا جائے، توانائی بحران سے زیادہ ضروری معاشی بحران سے نمٹا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں