کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ مالیت کی چھالیہ ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے شہر قائد میں چھاپہ مار کارورائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ مضرصحت چھالیہ کی بڑی کھیپ ضبط کرلی ہے۔

کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری پر چھاپہ مارا، اس دوران فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ مضر صحت سولہ ٹن چھالیہ ضبط کرلی گئی۔

حکام کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران فیکٹری مالکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کسٹمزانفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی سمیت سندھ بھر میں مضر صحت چھالیہ کی خریدو وفروخت روکنے کے لئے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

گذشتہ سال ستمبر میں کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی کے علاقے سائٹ میں ہی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7کروڑ روپے مالیت کی 63ہزار 300کلو گرام چھالیہ اور 6ہزار کلو گرام سویٹ سپاری ضبط کی تھی۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے چھالیہ سے بننے والی غیر صحت مند اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں