65 سال سے زائد عمر کے افراد اس سال حج ادا نہیں کرسکیں گے

سعودی سول ایویشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے حج 2022 کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

سعودی سی اے اے حکام کے مطابق 65 یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج پر پابندی عائد ہے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ حج زائرین کیلئے سعودی وزارت صحت کی منظور کردہ کرونا ویکسیین لگوانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جب کہ عازمین حج پر 48 گھنٹے قبل منفی کرونا ٹیسٹ لازم ہے۔

سعودی سی اے اے حکام کے مطابق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف وزری پر ائیرلائنز پر سخت جرمانہ ہوگا، جب کہ حج آپریشن میں فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوگی۔

سعودی سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے عازمین حج کیلئے نئی ٹریول ایڈوئزری پر عمل لازم ہے۔

قبل ازیں پاکستانی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ رواں سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

پشاور میں تقدس حرم نبوی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت نے حج اخراجات9 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے حج اخراجات کا اعلان نہیں کیا لیکن کوشش کریں گے کہ حج اخراجات 9 لاکھ روپے سے کم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں