ملک بھر میں‌کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید4 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 313 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید4 مریض انتقال کر گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 339 ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 134 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں