چین میں‌کورونا کیسز تھم نا سکے، مزید 5 افراد ہلاک ہو گئے

چین میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے مزید 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی عالمی وباء ایک بار پھر زور پکڑنے لگی۔

گزشتہ روز چین میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 722 کیسز رپورٹ ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش دیکھا جا رہا ہے، فارمیسیز سے دوائیں غائب ہیں جبکہ سڑکیں غیر معمولی طور پر سنسان ہیں کیونکہ شہری بیمار ہیں یا بیماری سے بچنے کے لیے گھروں تک محدود ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ جب بھی وائرس پھیلتا ہے اس میں تبدیلی ہونے اور ہر جگہ لوگوں کے لیے خطرہ بننے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کی وباء چین کی معیشت اور اس کے نتیجے میں عالمی ترقی کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔

کچھ ماہرینِ صحت نے تخمینہ لگایا ہے کہ آنے والے مہینوں میں چین کے 60 فیصد لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہو سکتے ہیں اور 20 لاکھ سے زیادہ کی اموات ہو سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ چین میں رواں ماہ صفر کورونا پالیسیوں میں نرمی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں