کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ڈالر ڈیڑھ روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 49 پیسے بڑھ کر 223 روپے 66 پیسے ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 223.17 روپے تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسےمہنگا ہوکر 231 روپےکاہوگیا ہے، جمعے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 229 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں