بلاول بھٹو کا فیض آباد چوک بند کرنے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جڑواں شہروں کا سنگم فیض آباد چوک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اپنے کنٹینر سے انہوں نے خبردار کیا کہ انتظامیہ نے راستے نہ کھولے تو فیض آباد بند کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مارچ کو اسلام آباد کی جانب بڑھنے سے روک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے لانگ مارچ کے راستے پر ٹرک اور بسیں کھڑی کرکے بند کردیا، حکومت کے ایسے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا پیغام ہے کہ کچھ بھی ہوجائے ہم ڈی چوک پہنچیں گے، رات ہوجائے یا 48 گھنٹے لگ جائیں، ہمارا آخری پڑاوَ ڈی چوک پر ہی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں