بابر اعظم پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کے کپتان مقرر

پشاور زلمی کی قیادت باعث اعزاز اور نِئے چیلنج کے لیے پرجوش ہوں.پشاور زلمی پی ایس ایل میں بہترین ٹیموں میں سے ایک اور مستقل مزاج کارکردگی کی حامل ہے.

دنیائے کرکٹ کے صف اول کے بیٹر میں سے ایک اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے بابر اعظم پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کے کپتان مقرر کردئیے گئے۔

پاکستان سپر لیگ آٹھ سے قبل بابر اعظم نے پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا۔ اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ پشاور زلمی کی قیادت باعث اعزاز اور نِئے چیلنج کے لیے پرجوش ہوں، بابر اعظم نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کی تاریخ میں بہترین ٹیموں میں سے ایک اور مستقل مزاج کارکردگی کی حامل ہے،

پی ایس ایل آٹھ میں بھی پشاور زلمی کی عمدہ کارکردگی کے لیے پرامید ہوں ، پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ بابر اعظم کی زلمی سے وابستگی اور کپتانی پر فخر ہے، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ فائنل کھیلے، بابر اعظم کے تجربے سے پشاور زلمی کو بھرپور مدد ملے گی.

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں دنیا کے بہترین بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا فخر ہیں ۔ان کی کپتانی میں پشاور زلمی پی ایس ایل آٹھ میں شاندار کارکردگی دکھائے گی، جاوید آفریدی نے مزید کہا بابر اعظم کی ورلڈ کلاس بیٹنگ اور کپتانی کے تجربہ سے پشاور زلمی کو بھرپور مدد ملے گی ،

پشاور زلمی مینجمنٹ نے سابق کپتان اور پی ایس ایل کی تاریخ کے کامیاب باولر وہاب ریاض کا شکریہ ادا کیا اور امیدظاہر کی کہ یے کہ وہاب ریاض ماضی کی طرح پی ایس ایل آٹھ میں بھی میچ وننگ کارکردگی دکھائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں