اگر صدر کو کوئی کام نہیں کرنا تو گھر چلے جائیں، ایاز صادق

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگر صدر کو کوئی کام نہیں کرنا تو گھر چلے جائیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن ایاز صادق نے کہا کہ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی تمام ایڈوائس کو مسترد کرنے کا طے کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی ایڈوائس دی مگر صدر نے مسترد کی، کیا وزیر اعظم کو صوبوں میں گورنر تعینات کرنے کا اختیار نہیں ہے ؟

انہوں نے کہا کہ ایوان صدر میں آئین اور قانون کی پامالی ہو رہی ہے لیکن اگر صدر کو کوئی کام نہیں کرنا تو گھر چلے جائیں۔ صدر مملکت کے اقدامات کے خلاف قرار داد تیار کر لی ہے جسے ایوان میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں