اے ٹی ایم میں ڈیوائسز لگاکر پیسے چوری کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے تین ارکان گرفتار

ملک بھر میں اے ٹی ایم مشینوں کو ڈیوائسز لگا کر پیسے نکالنے والے بین الاقوامی گروہ کا انکشاف سامنے آیا، گروہ برازیل سے آپریٹ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے راولپنڈی نے اے ٹی ایم مشینوں کو ڈیوائسز لگا کر پیسے نکالنے والے گروہ کے تین ارکان بھائیوں کو ٹیکسلا سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ گروہ برازیل سے آپریٹ کررہا ہے جبکہ غیر ملکی پاکستان آکر ٹریننگ بھی کراتے ہیں۔ .

ایف آئی اے نے غیر ملکیوں کے حوالے سے بھی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا اور بتایا کہ ملزمان اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ ڈیوائسز لگا کر کارڈز کا ڈیٹا اکٹھا کرتے تھے اور ڈیٹا بیرون ملک بھجوایا جاتا تھا،جہاں اکاؤنٹ سے رقم نکال لی جاتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار تینوں ملزمان سگے بھائی ہیں، جنہیں ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں عمران۔ خالد اور فرحان شامل ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان بھی پاکستان میں غیر ملکیوں سے ٹریننگ لیتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں