انجیلینا جولی کے سابق شوہر بریڈ پٹ کی نئی محبت سے کے چرچے ہونے لگے

ہالی ووڈ میں اداکار بریڈ پٹ (Brad Pitt ) کی نئی محبت سے متعلق قیاس آرئیاں جاری ہیں۔

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ (Brad Pitt ) اپنی نجی زندگی کے حوالے سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات ہوں یا انجلینا جولی سے شادی، بریڈ پٹ کا نام ہر روز کسی نہ کسی خاتون کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔

نئی اطلاعات ہیں کہ بریڈٖٖ پٹ کی زندگی میں ایک نئی محبت کی انٹری ہو رہی ہے۔

13 نومبر کو بونو کنسرٹ کے دوران بریڈ کو اداکار پال ویزلے (Paul Wesley) کی سابق ​​بیوی انیس ڈی ریمن (Ines de Ramon ) کے ساتھ دیکھا گیا۔

اس کے بعد سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ بریڈ اور انیس قریب آرہے ہیں۔ ایسے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انجiلینا جولی سے طلاق لینے والے بریڈ کو محبت ہو گئی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق کنسرٹ کے دوران بریڈ اور انیس کی ایسی کئی تصاویر میڈیا کے ہاتھ لگی ہیں، جن میں دونوں ایک دوسرے ہاتھ تھامے نظر آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں