امریکا کا تجارتی وفد پاکستان میں گاڑیوں کے پرزہ جات بنانے والی صنعت سے اشتراک عمل کا خواہش مند

کراچی 16دسمبر 2022: امریکی ریاست جارجیا کے ایوان نمائندگان کے منتخب پہلے پاکستانی فاروق مغل کی قیادت میں امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم (اے ایم پی اے کے) کے ایک تجارتی وفد نے گاڑیوں کے پرزہ جات بنانے والی مقامی کمپنی کا دورہ کیا جس کا مقصد پاکستانی پرزہ جات کی صنعت کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دینا تھا۔

وفد کو مہران کمرشل انٹرپرائزز کے ڈائریکٹر اور آٹو انڈسٹری کے ماہر مشہود علی خان نے بریفنگ دی اور پاکستان و امریکا کے مابین انجینئرنگ کے شعبہ میں تجارت کے فروغ کے امکانات پر روشنی ڈالی۔

وفد کے سربراہ فاروق مغل اور ملاقات کے مہمان خصوسی فاروق مغل نے کہا کہ وہ پاکستانی انٹرپرنیوررز کی اسٹیٹ آف جارجیا میں سپورٹ کے لیے کوشاں ہیں اور دونوں ملکوں میں کاروبار کی نمو کے امکانات تلاش کرکے پراجیکٹس کا آغاز اور انہیں آگے چلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مشہود علی خان نے امریکا اور پاکستان کی کمپنیوں کے درمیان جوائنٹ وینچر اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کے ذریعے روابط قائم کرنے اور بڑے او ای ایمز سے وابستہ ایس ایم ایز کے مابین اشتراک عمل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد امریکا میں ایس ایم ایز کے ساتھ اشتراک عمل قائم کرنا ہے تاکہ تجارتی امکانات سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ امریکی ایس ایم ایز کے پاکستانی انجینئرنگ انڈسٹری کے ساتھ روابط کے لیے ایک پورٹل بنایا جائے تاکہ وہ پرزہ جات کے ذیلی کنٹریکٹ کرسکیں۔ انہوں نے آٹو انڈسٹری کے ساتھ ایرواسپیس، الیکٹرک وہیکل، ریلوے، انرجی اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مشہود علی خان نے کہا کہ بین الاقوامی کاروباری ادارے اپنی مصنوعات تیار کرانے کے لیے متبادل منڈیاں تلاش کررہیں ہیں جس کے لیے پاکستان ایک موزوں ملک ہے۔ پاکستان میں گاڑیوں کے پرزہ جات بنانے والی کمپنیوں نے شیٹ میٹل، فورجنگ، کاسٹنگ، مشیننگ، ربڑ، پلاسٹکس، الیکٹرانکس، جگز اور فکسچرز کے ساتھ انٹریئرز کے لیے ان ہاؤس ٹیکنالوجی ڈیولپ کی ہے۔

مشہود علی خان نے وفد کے شرکاء کو پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کیے جانیو الے پرزہ جات کے حجم اور آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروں میں 60فیصد مقامی سطح پر تیار پرزے استعمال کیے جاتے ہیں گاڑیوں کی پیداواری گنجائش 5لاکھ یونٹس تک بڑھ چکی ہے جبکہ سالانہ 2لاکھ60ہزار گاڑیاں تیار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریکٹرز میں مقامی پرزوں کا تناسب 90فیصد ہے ٹریکٹرز کی پیداوارء گنجائش ایک لاکھ یونٹس ہے جبکہ سالانہ 33ہزار ٹریکٹرز تیار کیے جارہے ہیں۔

امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے ان کا مقصد پاکستانی اور امریکی کاروباری حلقوں کے درمیان روابط قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دورہ کافی سود مند رہا، ہم مقامی کمپنیوں کے ساتھ امریکا کو پرزہ جات کی ایکسپورٹ کے لیے اشتراک عمل کے خواہش مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں