تمام کھلاڑیوں‌اور کوچز کے واجبات فوری ادا کیے جائیں، نجم سیٹھی

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تمام کھلاڑیوں اورکوچز کے واجبات ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے اس کی اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ گزشتہ دور سے زیر التواء کنٹریکٹ کھلاڑیوں اور ملازمین کے تمام بقایاجات فوری طور پر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

عبوری مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی سی بی ملازمین کے بقایاجات بھی اداکیےجائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے جے پی ایل سمیت ڈومیسٹک پلیئرز کو واجبات کی ادائیگی کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں