ایشیا کپ فائنل میں شکست، رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

ایشیاءکپ فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرار داد جمع کروا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے قرار داد مسلم لیگ کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیاہے کہ رمیز راجہ پی سی بی کو چلانے کے اب قابل نہیں رہے ،قومی ٹیم ایشیا کپ میں حیران کن شکست سے ہر پاکستانی دلبرداشتہ ہے ،قومی ٹیم میں حکمت عملی ، بہترٹریننگ اور مینجمنٹ کا شدید فقدان ہے ،چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے فوری ہٹایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں