افغانستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز منسوخ کر دی گئی

آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز ختم کردی گئی جو کہ مارچ میں شیڈول تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اس وقت سیریز کھیلنا ممکن نہیں۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے معاملے پر حکومت سے طویل مشاورت ہوئی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فیصلہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کو پارکس اور جِم میں جانے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں خواتین پر حال ہی میں کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں