وزیراعظم عمران خان کے کل لاہورکا دورہ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرعظم دورہ لاہور کے دوران بلدیاتی انتخابات بارے میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات بھی کریں گے، وزیراعلی صوبے کے انتظامی اورسیاسی امور پر وزیراعظم کوبریف کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم دیگر اہم اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے اور وزیراعظم پنجاب کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ترین گروپ کے معاملات بھی ملاقاتوں میں زیر غور آئیں گے جبکہ میوا کی جنگل کے حوالےسے بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسپشل اکنامک زونز کے حوالے سے بھی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوگا۔