اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کے لیے فرضی ووٹ ڈال دیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیراعظم کو ووٹ ڈالنے کے طریقے اور مشین کی خصوصیا ت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کے لیے فرضی ووٹ بھی ڈالا اور ووٹنگ مشین تیار کرنے والی ٹیم کو مبارک باد دی۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو بھی ووٹنگ مشین کامعائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔