ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں یکم ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ اپیلیں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت سے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھیں ہیں۔ گزشتہ سماعت پر بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی۔