اسلام آباد میں کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفیکیٹ بنانے والا گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے دو ارکان گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا مجرم امجد خان کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ فروخت کرتا تھا جو بیرون ملک کے لیے مسافروں کو دیئے جاتے تھے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم جعلی ویکسین سر ٹیفیکیٹ بنا کر آن لائن پیسے وصول کرتا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد ٹریول ایجنٹ شہاب خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کو جعلی ویکسین سرٹیفیکیٹ کی شکایات این سی او سی سے موصول ہوئی تھی۔