وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عون چودھری مستعفی ، ترین گروپ کا سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی عون چودھری نے استعفیٰ دے دیا۔


معاون خصوصی نے عون چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ذرائع کے مطابق عون چودھری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طلب کیا تھا۔ عون چودھری پرجہانگیر ترین گروپ کے لیے لابنگ کا الزام تھا۔

دوسری جانب عون چوہدری کے استعفی پر ترین گروپ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایم این اے راجہ ریاض نے کہا کہ ہم سے بھی استعفے مانگے تو دے دیں گے لیکن جہانگیر ترین کو نہیں چھوڑیں گے۔ عون چوہدری کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ساری صورت حال پر مشترکہ فیصلہ کریں گے۔اس طرح دباو ڈال کر استعفے لینے سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں