طالبان کی اسپتالوں کو فعال بنانےکیلئے پاکستان سے مدد کی درخواست

افغانستان کی وزارت صحت نے اسپتالوں کو فعال بنانےکیلئے حکومت پاکستان سے مدد کی درخواست کردی۔

افغان وزیرصحت ڈاکٹر قلندر عباد وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے حکومتی اورغیرحکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

حکام کے مطابق افغان وزارت صحت نے اسپتالوں کو فعال بنانےکیلئے حکومت پاکستان سے مدد کی درخواست کی ہے جبکہ وزارت نے ہنگامی بنیادوں پرجان بچانے والی ادویات کی فراہمی کی بھی درخواست کی۔

حکام نے بتایا کہ افغان وزارت صحت نےمریضوں کو پاک افغان بارڈر پر سہولیات کی بھی درخواست کی ہے۔

افغان وزیرصحت ڈاکٹر قلندرعباد  نے کہا ہے کہ پاکستان افغان ٹیکنیشنز، نرسوں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کوتربیت فراہم کرے۔

دوسری جانب پاکستانی دوا ساز کمپنیوں نے افغانستان کو 10 کروڑ روپے کی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ افغانستان کو دو کنٹینر ادویات اور سرجری کے آلات ایک ہفتے میں بھجوا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں