16ستمبرسے50فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے ، اسد عمر

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمرکا نیوز کانفرنس کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ 16ستمبرسے50فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے ،کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباو ہے،کوشش ہے کہ آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے ،لاپرواہی اور ایس اوپیز کو نظر انداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنی۔ ان کا کہنا تھا کہ چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، کورونا صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔

سربراہ این سی او سی اسد عمرکا کہنا تھا کہ 5300 مریض اسپتالوں میں آکسیجن پر ہیں، لاپرواہی، ایس او پیز کو نظرانداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنا۔ان کا کہنا تھا کہ 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 10 بجے تک کیا جا رہا ہے، کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی آرہی ہے، عوام کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ویکسی نیشن کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں