ہمایوں سعید کی عمر شریف کی صحت یابی کیلئے دعائوں کی اپیل

ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی صحت یابی کے لیے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا کہ عمر شریف ایک لیجنڈ اداکار ہیں اور پاکستان کا فخر ہیں۔ہمایوں سعید نے کہا کہ اللہ تعالی عمر بھائی کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا کرے۔یاد رہے کہ سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے اپنے بہتر علاج کے لیے مدد کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں