کیا منال کی شادی میں کترینہ اور بل گیٹس شریک ہوئے تھے؟ یا کوئی ہمشکل

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی میں بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور ارب پتی شخصیت بل گیٹس کے ہمشکل بھی سامنے آگئے۔

سوشل میڈیا پر منال خان کی شادی سے متعلق ایک میم زیرگردش ہے جس میں اداکارہ اریبہ حبیب کو کترینہ کیف سے مماثل قرار دیا جارہا ہے تو شادی کی تقریب میں موجود ایک مہمان کو بل گیٹس کی کاپی کہا جارہا ہے۔

اداکارہ منال خان نے اپنی اسٹوری میں ہمشکل افراد پر مبنی ایک میم اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی اور وہ بھی اپنی شادی کی تقاریب سے متعلق میمز کو انجوائے کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام رواں ماہ 10 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں