کیا فضائی کمپنی اب ایئر ہوسٹس کے میک اپ کا خرچہ بھی اٹھائے گی

برطانیہ میں ایک عدالت نے فضائی کمپنی کو ایئرہوسٹسز کے میک اپ کا خرچ اٹھانے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیبر کورٹ میں یہ مقدمہ برازیلین ایئرلائن گول (Gol)کے خلاف درج کرایا گیا تھا، جس میں عدالت سے فی میل سٹاف کی طرف سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ کمپنی کو ان کے میک اپ کا خرچ بھی ادا کرنے کا پابند بنائے۔عدالت نے اب کمپنی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے نہ صرف پروازوں میں کام کرنے والی خواتین کے میک اپ کا خرچ ایئرلائن کو اٹھانے کا حکم دے دیا ہے بلکہ اسے پابند بنایا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والی خواتین کو بھی ان کے میک اپ کا خرچ دے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ”کمپنی پر لازم ہے کہ وہ اپنی تمام خواتین ملازمین کو میک اپ مفت مہیا کرے اور ان کے کاسمیٹک پروسیجرز، بشمول مینی کیورز اور ہیئر ریموول، کا خرچ بھی خود برداشت کرے۔“ عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ ”فضائی کمپنی سے وابستہ خواتین کو اپنی تنخواہ کا بڑا حصہ مردملازمین کے برعکس اپنے میک اپ پر خرچ کرنا پڑتا ہے۔ چنانچہ آج کے بعد کمپنی اپنی خواتین ملازمین کو ماہانہ 220برازیلین رئیل (تقریباً7ہزار 53روپے)میک اپ اور کاسمیٹک پروسیجرز کی مد میں ادا کیا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں