کھلاڑی پرفارمنس کے لئے پرعزم ہیں، کوچ پاکستان ہاکی ٹیم

پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑی ایشین چیمپئینز ٹرافی میں پرفارمنس کے لئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک ورلڈ کلاس ایونٹ ہوگا، جس میں خطہ کی بہترین ٹیمیں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے کورونا کی وجہ سے ایونٹ کی تواریخ تبدیل ہورہی تھیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ملائشین ٹیم کو کوویڈ کی وجہ سےشرکت کی اجازت نہ ملی، ملائشین کھلاڑیوں کے لئے مایوسی کی بات ہے کہ بھرپور تیاری کے باوجود ایونٹ میں شرکت نہ کرسکے ہم سب ہاکی فیملی ہیں،ملائشین ٹیم کے لئے دعاگوہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں