کورونا کا وار جاری، مزید ہلاکتیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 40 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد23 ہزار 462 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 8.61فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئےجن میں مزید چار ہزار 858نئے کیسز سامنے آئےہیں جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، پنجاب میں تین لاکھ 57 ہزار 735، اسلام آباد میں 88 ہزار 93، بلوچستان میں 30 ہزار 502، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 212 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 21، خیبرپختونخوا چارہزار 468، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 628 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں