کورونا ویکسین کی غلط ڈیٹا انٹری روکنے کیلئے کوڈ سسٹم متعارف

پنجاب میں کورونا ویکسین کی غلط ڈیٹا انٹری روکنےکے لیے این سی او سی نے کوڈ سسٹم متعارف کرادیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کمپیوٹر آپریٹر کوڈ کے بغیر ویکسین ڈیٹا کی انٹر ی نہیں کی جاسکے گی، کئی لوگ بغیر ویکسین لگوائے ڈیٹا انٹری کروا رہے تھے اور چند روپوں کے عوض غلط معلومات سسٹم میں آرہی تھیں جسے روکنے کے لیے این سی او سی نے کوڈ سسٹم شروع کردیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ اب ڈیٹا انٹری سے پہلے کمپیوٹر آپریٹر کو ٹیلی فون پر کوڈ موصول ہوگا جس کی مدد سے ڈیٹا انٹری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں