کورونا وائرس سے مزید 98اموات، تین 3316نئے کیسز رپورٹ

مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 98افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے جبکہ 3316نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27ہزار130 ہو گئی ، ملک بھر میں 11 لاکھ 85 ہزار918افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 10لاکھ 64 ہزار319افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 92ہزار367 کورونا کے مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں