کورونا سے مزید 118اموات ، 3838 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید118افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3838نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 52،112ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.36فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 93ہزار 690،مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 56ہزار 281 اور مجموعی اموات کی تعداد25ہزار670ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 91ہزار 297، سندھ میں چار لاکھ 30ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61ہزار 381، اسلام آباد میں 98ہزار 951 اور بلوچستان میں 32ہزار 200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزادکشمیر میں 31ہزار 988اور گلگت بلتستان میں نوہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں