کورونا‌ کے‌بڑھتے ہوئے کیسز؛ آرٹس کونسل کراچی کا اپنی تمام سرگرمیاں‌غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں‌کہا ہے کہ کورونا وبا ان دنوں شدت اختیار کر رہی ہے، صورتحال تشویشناک ہونے کے باعث آرٹس کونسل آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ حالات سازگار ہونے تک تمام ثقافتی سرگرمیاں، تقریبات اور تمام اکیڈمیز کی کلاسز بند کی جارہی ہیں. جن میں‌میوزک اکیڈمی، ڈانس اکیڈمی، تھیڑاکیڈمی، اور آرٹس کونسل انسٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس شامل ہیں۔

محمد احمد شاہ نے مزید کہا کلاسز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ حکومت سندھ کے فیصلے سے مشروط ہے انہوں نے کہا کہ کہ کورونا کیسز کی شرح میں جس طرح اضافہ ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ کلاسز اور ثقافتی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں. آرٹس کونسل نے ہمیشہ سے شہریوں کی صحت کو ترجیح دی ہے .اور اسی ضمن میں‌پچھلے پانچ ماہ سے قائم ویکسی نیشن سینٹر سے ممبران سمیت ان کے اہل خانہ ، ادیب، شاعر اور فنکار برادری کی بڑی تعداد نے کورونا کی ویکسین لگوائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں