کشمیر پریمیئر لیگ اور بھارت کی ہٹ دھرمی

ویسے تو پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے لیکن ہمارے ملک میں سب سے کھیلا اور پسند کیا جانے والاکھیل کرکٹ ہے۔ پاکستان کی ٹیم جب بھی کسی دوسرے ملک کی کرکٹ ٹیم سے کھیلتی ہے تو لوگوں کو جوش و جذبہ قابل دید ہوتا ہے۔ ابتداء سے آج تک پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے عوام کو جہاں بہت ساری خوشیاں دی ہیں وہاں ہارنے پر لوگ دلبرداشتہ بھی ہوئے ہیں لیکن لوگوں کا جنون دن بدن کرکٹ کی طرف بڑھتا ہی رہا ہے۔خوش قسمتی سے آج پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوتے ہی نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آ رہا ہے۔

پی ایس ایل کی چھٹے کامیاب سیزن کے بعد اب حال ہی میں شروع ہونے والا ٹورنامنٹ کے پی ایل(کشمیر پریمئیر لیگ) ہے جس میں 6ٹیمیں شرکت کررہی ہے، مظفرآباد ٹائیگرز، کوٹلی لائنز، باغ اسٹالینز، اوو ر سیز وارئیرز، راولاکوٹ ہاکس اور میرپور رائلس شرکت کر رہی ہیں،6اگست سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا فائنل17 اگست کو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے تعاون سے کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں جاری اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ کشمیر کے کھلاڑی بھی جلوہ گر ہیں، ہر ٹیم میں کم سے کم دو کشمیری کھلاڑیوں کو شامل کرنا ضروری ہے جنہیں پاکستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرکے اپنی کرکٹ میں نکھار لانے کا موقع مل رہا ہے۔کشمیر کا وہ ٹیلنٹ جو سامنے نہیں آرہا تھا اب جب کہ میچ براہ راست نشر ہو رہے ہیں تواس کا فائدہ نئے ٹیلنٹ کو ہو گا اور تماشائی بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

کے پی ایل چونکہ پہلی بارمنعقد ہو رہا ہے،پہلے ٹورنامنٹ میں ہمیشہ غلطیوں کی گنجائش موجود رہتی ہے، مگر جیسے جیسے ٹورنامنٹ کے سیزن بڑھتے جائیں گے کشمیر میں کرکٹ کا جنون بڑھتا جائے گا۔کشمیر میں کرکٹ کا ٹیلنٹ تو موجود ہے مگر اس کا استعمال نہ ہونے کے برابر تھا،مگر اب کے پی ایل میں یہ ٹیلنٹ بھی ابھر کرسامنے آئے گا۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن سے کوئی خاص ٹیلنٹ سامنے نہیں آیا تھا مگر جیسے جیسے ٹورنامنٹ ٓگے بڑھتا گیانئے کھلاڑی ملتے رہے اور انہیں قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی مدد ملی،توقع ہے کہ کے پی ایل کے ایک سیزن سے بھی زیادہ کھلاڑی نہیں مل سکیں گے مگر جیسے جیسے میچز ہورہے ہیں کشمیر کا نیا ٹیلنٹ سامنے آتا نظر آرہا ہے۔

جہاں کشمیر کے لیے کے پی ایل ایک اچھی خبر لے کر آیا،وہیں بھارت بھی کے پی ایل میں روڑے اٹکانے لگ گیا اور ہٹ دھرمی پر اتر آیا۔ سابق ساؤتھ افریقی اسٹارکھلاڑی ہرشل گبز کو بھارتی بورڈ کی جانب سے دھمکیاں بھی ملیں، ہرشل گبز نے ٹوئٹ کیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے سیاسی ایجنڈے کے تحت کے پی یل میں شرکت سے روکنا چاہتی ہے کہ اگر کے پی ایل میں شرکت کی تو بھارت میں انٹری بند کر دی جائے گی تاہم ہرشل گبز نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے کشمیر پریمیر لیگ میں آنے کا فیصلہ کیا۔ہرشل گبز نے کہا کہ کشمیر لیگ میں شرکت پر بھارتی دھمکیوں کا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں کرکٹ کیلئے افغانستان سمیت مختلف ملکوں کا سفر کرتا رہا ہوں، اس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

ہرشل گبز کشمیر پہنچتے ہی جنت نظیر وادی کے دیوانے ہوگئے۔ ہرشل گبز نے کشمیر کی وادیوں کی خوبصوری کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کا وہ علاقہ ہے جہاں وہ کبھی نہیں آئے، یہ ناقابل یقین طور پر خوبصورت ہے، یہ ایک لاجواب مقام ہے۔

https://twitter.com/kpl_20/status/1425196827427622914?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1425196827427622914%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fherschelle-gibbs-in-kashmir%2F

بھارتی کرکٹ بورڈ کی اس بوکھلاہٹ کے بعد اسے بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کے پی ایل کامیاب ہونے جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ کشمیر کاز کو بھی فائدہ ہو گا، دنیا کشمیر کی خوبصورتی کو جان سکے گی، جو بھی غیر ملکی کھلاڑی آئے ہیں یقینا اپنے ملک جا کرکشمیر کی جنت نظیر وادیوں کی خوبصورتی ضرور بیان کریں گے۔

تحریر: نبیل احمد، آزاد کشمیر

اپنا تبصرہ بھیجیں