کراچی: 12ربیع الاول کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا، عید میلاد النبی 19اکتوبر کو منایا جائے گا۔

ٹریفک پلان کے مطابق مرکزی جلوس دوپہر 3 بجے میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوکر ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا۔ پانچ بجے نشترپارک میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

جلوس کی گزرگاہوں کو مختلف رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا جائے گا۔ یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا جبکہ ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔

واضح رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے 19اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں 12ربیع الاول کے حوالے سے جلوس نکالے اور جلسے منعقد کیے جاتے ہیں جبکہ اسکے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مختلف پروگرام منعقد بھی منعقد کیے جاتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں