کراچی کے وہ مقامات جہاں ‘پاک بھارت ٹاکرا’ بڑی اسکرین پر بھی دیکھا جا سکے گا

دبئی میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے جوش کے ساتھ جاری ہے جب کہ آج ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے۔

پاک بھارت ٹاکرا اب سے چند گھنٹوں میں ہوگا جس کیلئے شہرِ قائد کے کچھ مقامات پر بڑی اسکرین نصب کی گئی ہے تاکہ شائقینِ کرکٹ اس سنسنی خیز مقابلے سے محظوظ ہوسکیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ٹوئٹر پر ان علاقوں کا اعلان کیا گیا جہاں عوام اس ٹاکرے کو بڑی اسکرین پر دیکھ سکے گی۔

کراچی کے وہ 8 مقامات کونسے ہیں؟

1) کلفٹن اربن فارسٹ (دعا چورنگی)

2) مفتی رمضان پارک (نارتھ ناظم آباد)

3) ہل پارک

4) ایمپریس مارکیٹ

5) معین اختر پارک (نارتھ کراچی)

6) تعلیمی پارک (فیڈرل بی ایریا)

7) سفاری پارک

8) ماڈل پارک (ناظم آباد)

مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹوئٹ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جیت کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں