کراچی کے علاقے گزری میں‌ایک فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد

کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک فلیٹ سے ایک فلپائنی خاتون کی لاش برآمد ہوئی جنہیں قتل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق علاقے کے پولیس اسٹیشن افسر پیر شبیر حیدر نے بتایا کہ 32 سالہ شیلا کی لاش اپر گزری کے ایک فلیٹ سے ایک دوسری فلپائنی خاتون نے برآمد کی جو اسی عمارت میں رہائش پذیر تھیں۔

مذکورہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ شیلا نامی خاتون گزشتہ 7 ماہ سے تنہا فلیٹ میں مقیم تھیں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کچھ عرصہ پہلے سرجری بھی ہوئی تھی.
بعدازاں لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے جبکہ جسم پر زخموں کے نشان اور کاندھے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ خاتون شادی شدہ تھیں لیکن حال ہی میں اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی، وہ کراچی میں گھروں میں کام کاج کے لیے غیر ملکی ملازمائیں فراہم کرنے والی ایک کمپنی سے وابستہ تھیں۔

بعدازاں قونصلیٹ جنرل آف فلپائنز کے ایک عہدیدار کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایک اور افسر نے شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے وطن واپس جانا چاہتی تھیں جس کے لیے انہوں نے قونصلیٹ سے رابطہ بھی کیا تھا تاہم کورونا پابندیوں کے سبب وہ بیرونِ ملک نہیں جاسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں