کراچی میں برساتی نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کے لئے آپریشن جاری

کراچی میں اس وقت گجر نالے پر 6 مقامات پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔اورنگی نالے پر 4 مقامات پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسدادِ تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹربشیر صدیقی اس آپریشن کی قیادت کررہے ہیں۔ انھوں نےبتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پرکراچی کے برساتی نالوں پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔

آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر،علاقہ پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس،اینٹی انکروچمنٹ پولیس، رینجرز، لیڈی سرچر،سٹی وارڈن اور دیگراداروں کی ٹیمیں بھی موقع پرموجود ہیں۔

بشیر صدیقی نےبتایا کہ شہر کے بڑے نالوں پر اب تک 97 فیصد تجاوزات کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔ تمام اضلاع میں تجاوزات کے خلاف دن اور رات آپریشن جاری ہے اور متوقع بارشوں کے پیش نظر نالوں پر بھاری مشینری اور افرادی قوت میں اضافہ کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں