کراچی میں آج موسم کی کیا صورتحال رہے گی؟

کراچی: شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے ، شہر میں 10 تا 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہرقائد میں بارش کا امکان نہیں ہے، کچھ مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں