ڈالر کی قیمت مستحکم

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 170.01 روپے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 0.04 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 169.97 سے بڑھ کر 170.01 روپے پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں