چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر، آسمان سے باتیں

قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چینی کہیں 120 روپے تو کہیں 150 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی، جبکہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چینی 155 روپے فی کلو میں بکنے لگی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہرِ قائد میں چینی کی ایکس مل قیمت 1 روپے کم ہو کر 136 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ہول سیل میں بھی چینی کا ریٹ 136 روپے ہے۔

کراچی میں ریٹیل سطح پر چینی 120 روپے سے 150 روپے کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔

ادھر کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 5 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہر میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے بڑھ کر 155 روپے فی کلو ہو گئی۔

کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جہاں گزشتہ 3 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 42 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ صرف 1 روز میں کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں