پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کو ہزاروں فٹ بلندی پر تحفہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دبئی روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر بھی سالگرہ منائی۔

2015ء سے اب تک 35 ٹیسٹ، 83 ون ڈے اور 61 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم 1994ء کو لاہور میں پیدا ہوئے . بابر اعظم کی 27 سالگرہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر بھی منائی گئی .

جس میں‌مختلف انداز میں‌کیک پیش کیا گیا اور تمام ساتھیوں اور ان کی فیملیز کے ساتھ کیک کاٹا گیا . پی سی بی نے اس تقریب کے مناظر جاری کئے جس میں ان کی تمام پسندیدہ چیزوں کو کیک کی شکل دی گئی ، کیک پر بیٹ اور گیند بھی بنی ہوئی تھی، بابرکو کِنگ بتاتے ہوئے تاج بھی بنا ہوا تھا ، اس کے علاوہ بابر کے پسندیدہ آئی فون، آئی پوڈز اورکار کی شکل بھی کیک کا حصہ تھے۔

ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں کیک کھلایا اور مبارک باد بھی دی، سوشل میڈیا پر فینز نے بھی بابراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں