پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 80 پوائنٹس کم ہو کر 47032 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 352 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 22 ارب روپے بڑھ کر 8056 ارب روپے ہے۔

دوسری طرف ملک بھر میں‌سونے اور ڈالر کی قیمت میں‌کمی دیکھی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں