پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کا کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کے قریب دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں کے شہید اور بعض کے زخمی ہونے پر چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا اظہار افسوس۔
چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت۔

ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کو مرعوب نہیں کرسکتے۔

قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔

بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے کی مذموم سازش کرنے والے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

حکومت بلوچستان امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے۔

حکومت بلوچستان دہشتگردوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائے اور زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں